Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا حکومت کا مالی بحران سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

خیبرپختونخوا حکومت کا مالی بحران سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت

خیبرپختونخوا حکومت

خیبرپختونخوا حکومت نے مالی بحران سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز اور دیگر وسائل کی بچت کے لیے محکمہ خزانہ نے وزیراعلیٰ کو سمری ارسال کر دی ہے۔

صوبے میں سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر و مرمت کے کام پر پابندی ہوگی، محکمہ فنانس یومیہ اجرت کے ملازمین کی بھرتیوں کی منظوری نہیں دے گا، توانائی بچت کے لئے دفاتر کے اوقات صبح 8 سے دن 3 بجے تک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق افسران کے سرکاری فنڈز پر ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی ہوگی، نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی، سرکاری دفاتر میں پیپر دونوں اطراف سے استعمال کیا جائے گا، سرکاری محکموں میں جو فاضل آسامیوں کو ختم کیا جائے گا، صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں منرل واٹر کے استعمال پر پابندی ہوگی، سرکاری خرچ سے لنچ، ڈنر اور ہائی ٹی پر پابندی ہوگی جبکہ بیرون ممالک سے آنے والے مہمانوں کو بھی کھانے کی بجائے صرف چائے پلائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مالی بچت کے لئے سرکاری میٹنگز زوم ایپ پر کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے، ہفتے میں جمعے کی چھٹی کے ساتھ 2 کی بجائے 3 چھٹیوں کی سفارش کی گئی ہے، جمعہ کی چھٹی کی صورت میں ضروری دفتری امور نمٹانے والا اسٹاف ورک فرام ہوم کرے گا اور محکمہ پی این ڈی کو منظور شدہ سکیموں پر نظر ثانی کرنے کے لئے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر