نواز شریف کے خلاف سارے کیس جعلی ہیں، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے استعفے سے متعلق خبروں پر سیخ پا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد صحافیوں کے استعفے سے متعلق سوالات پر اسحاق ڈار سیخ پا ہوگئے۔
صحافی نے سوال کیا کہ موجودہ معاشی صورتحال پر حکومت کی کیا حکمت عملی ہے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 4 بج کر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کروں گا۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ استعفیٰ دینے جارہے ہیں جس پر وہ سیخ پا ہوگئے اور غصے میں الٹا سوال کر ڈالا کہ آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے میں؟
صحافی نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا ہے کہ آپ آج استعفیٰ دینے جارہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ شبر زیدی نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا ہے ۔اس وقت اربوں روپے ری فنڈز پر انہیں جیل میں ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
