Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کو کسی صورت کرپٹ میئر نہیں لانے دینگے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

پیپلز پارٹی کو کسی صورت کرپٹ میئر نہیں لانے دینگے، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو کسی صورت کرپٹ میئر نہیں لانے دینگے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ بے وقوف نہیں ہیں ، اگر  11 سیٹوں پر اگر لوگ نکلیں گے تو جماعت اسلامی کراچی کے لوگوں کا مقدمہ لڑے گی، جماعت اسلامی پورے واضح مشن کے ساتھ آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اس وقت بدترین مہنگائی سے دوچار ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ مہنگائی کے عذاب سے لوگوں کو بچایا جائے اور جو لوگ بجلی گیس کی مراعات حاصل کررہے ہیں اسے کٹ کیا جائے تو منہگائی خود بہ خود ختم ہو جائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں وہ تمام یوسیز جن میں جماعت اسلامی نے واضح برتری لی انکے نتائج درست نہیں کئے جارہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے ان چھ یوسیز کو ریکاونٹ کرنے کو کہا تھا جسکے نتائج درست کرنے تھے ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی کے حق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، 09 یوسیز کا نتیجہ تبدیل کردیا گیا ہے  اور ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلیج کرنے جا رہے ہیں ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر اکثریت حاصل کریگی تو ایسا نہیں ہونے دینگے،  پیپلز پارٹی کو کسی صورت انکا کرپٹ میئر لانے نہیں دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام سے کہتا ہوں ہماری پشت پر کھڑے ہوں یہ ہماری ذاتی جنگ نہیں ہے، پندرہ سال سے کراچی کے شہری تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور15 سال سے جو سندھ کو اجاڑ رہے ہیں وہ کراچی میں میئر لاکر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر