Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی رہنما حسان خان نیازی گرفتار

Now Reading:

پی ٹی آئی رہنما حسان خان نیازی گرفتار
حسان خان نیازی

حسان خان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجے کا تفصیلی فیصلہ جاری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پارٹی چیئرمین کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے جی 11 کورٹس کے باہر سے حسان نیازی کو گرفتار کرلیا ہے ۔

اس حوالے سے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا  کاکہنا تھا کہ ‏حسان خان نیازی عدالت سے میرے ساتھ نکلےاور ہم نے بتا یا کہ ان کی ضمانت ہو گئی ہے لیکن ایس پی نوشروان نے زبردستی پولیس کے ساتھ مل کے اسے اٹھا کے گاڑی میں بیٹھا کے رمنہ تھانہ لے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولس کو احکامات ایس پی نوشروان نے دئیے یہ کالے ڈالے میں بیٹھایا ہوا ہے۔

فرخ حبیب ویڈیو پیغام

Advertisement

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود ایس پی نوشیروان نے دہشت گردی عدالت کے باہر سے حسان نیازی کو اغوا کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس گردی کی انتہا ہوگئی ہے حسان نیازی وکیل جس کی ابھی عدالت نے ضمانت منظور کی ہے اسکو اغوا کرلیا ہے، ملک بھر کے وکلا کو فوری سڑکوں پر احتجاج کے لئے نکل آنا چاہئے۔

فواد چوہدری:

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وکلاء اور بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے احتجاج میں شامل ہونے کے لیے ضمانت کی کال کے باوجود حسان نیازی کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا ہے،  ان کی گرفتاری ناقابل قبول ہے۔

شہباز گل:

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ضمانت کے فورا بعد حسان نیازی کی گرفتاری قابل مذمت قابل افسوس ہے، ان کو فوری رہا کیا جائے۔

Advertisement

افتخار درانی:

افتخار درانی  کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے ضمانت ہونے کے باوجود ایس پی نوشیروان نے عدالت کے باہر سے حسان نیازی کو اغوا کر لیا ہے،اسلام آباد پولیس اس وقت رانا ثنا اللہ کے اشاروں پر ناچتے ہوئے بے شرمی کی انتہا پار کر رہی ہے، یہ عدلیہ کی سر عام توہین ہے۔

مسرت چیمہ:

رہنما پی ٹی آئی مسرت چیمہ نے کہا ہے کہرانا ثنا اللہ ملک کو انارکی کی جانب دھکیل رہا ہے، اگر ضمانت کے باوجود ہمارے لوگوں کا اغواء و تشدد جاری رہا تو حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حسان نیازی کا اغواء ریاستی دہشت گردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر