وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام وزراء کو مردم شماری سے متعلق عوام کو آگاہی دینے کی ہدایت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت مردم شماری پر اہم اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں مردم شماری میں تمام افراد کو باقاعدگی سے شمار کیا جائے کیونکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ خانہ شماری اور گھر کے تمام افراد شمار ہوں، یہ ڈجیٹل مردم شماری ہے اور ٹیبلٹ کے ذریعے ڈیٹا کا اندراج کیا جا رہا ہے، آگاہی مہم کو تیز کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دیھ سطح پر تمام افراد کے گھر اور اس میں رہنے والوں کی گنتی یقینی بنائیں۔
اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، سید ناصر شاہ، سید سردار شاہ، چیف سیکریٹری، صوبائی سیکریٹریز ور تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
