Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت کارڈ اسکیم عوامی فلاح و بہبود کیلئے موثر پروگرام ہے، اعظم خان

Now Reading:

صحت کارڈ اسکیم عوامی فلاح و بہبود کیلئے موثر پروگرام ہے، اعظم خان
اعظم خان

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ صحت کارڈ اسکیم عوامی فلاح و بہبود کیلئے موثر پروگرام ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت صحت کارڈ اسکیم سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کو صحت کارڈ اسکیم سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ صحت کارڈ اسکیم کے تحت 97 لاکھ خاندان علاج معالجے کی مفت سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں، صحت کارڈ اسکیم پر سالانہ 28 ارب روپے لاگت آرہی ہے، اس مقصد کے لئے نجی و سرکاری سطح پر 1139 ہسپتالوں کو پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

اجلاس میں شعبہ صحت کے ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا جو صحت کارڈ اسکیم کے امور کو مزید بہتر بنانے اور موجودہ خامیوں کو دور کرنے کی تجاویز دے گی۔

اجلاس میں مشیر وزیر اعلیٰ برائے صحت، سیکرٹری خزانہ، پی ڈی صحت کارڈ اسکیم اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر