
انتخابی نتائج؛ اعتزاز احسن نے اہم اعلان کردیا
سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کو جلد پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات ضرور کرانے پڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے اختیارات کے حوالے سے قانون سازی میں سقم ہیں، انتخابات کرانے کا ازخود نوٹس آئین کے آرٹیکل 184 کے سب سیکشن تین کے تحت لیا گیا۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ آج بنائے گئے قانون کا اطلاق ماضی میں نہیں ہو سکتا، پانچ تین کے تناسب سے آنے والا فیصلہ اپنی جگہ موجود ہے، سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر تو عمل کرنا پڑے گا، پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیوں کے انتخابات ان کو کرانے پڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات نوے دن میں کرانے کا سپریم کورٹ کا پانچ تین کا فیصلہ موجود ہے، پانچ یا دس دن آگے پیچھے ہو سکتے ہیں اس حوالے سے سپریم کورٹ پہلے ہی واضع کر چکی ہے، اس فیصلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر پانچوں ججز کے دستخط موجود ہیں، اسی فیصلے کی پہلی لائن میں یہ لکھا کے کہ ہم پانچ ججز کا متفقہ اور اکثریتی فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر دستخط کے بعد یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ 7 ججز تھے، قانون سازی کے موثر ہونے کے بعد از خود نوٹس پر قدغن یہ آئے گی کہ اکیلے چیف کے بجائے تین ججز فیصلہ کریں گے، یہ بات واضح کر دوں اصل تنازع یہ تھا کہ ان کو انتخابات نہ کرانے پڑیں۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ میں یہ واضح کرتا ہوں قانون سازی کے باوجود اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News