ملک میں بڑا معاشی بحران سر اٹھا چکا ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں بڑا معاشی بحران سر اٹھا چکا ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج آپریشن کے تحت نالائق لوگ مسلط کیےگئے۔ 80 لاکھ افراد بےروزگار اور ایکسپورٹ تباہ ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نالائقوں کو لانے والے خود دبئی جا کر بیٹھ گئے، معیشت کا جادوگر اسحاق ڈار نے معیشت تباہ کردی، ملک میں بڑامعاشی بحران سر اٹھا چکا ہے۔
میثاق معیشت سے قبل میثاق سیاست ہونی چاہیے
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میثاق معیشت سے قبل میثاق سیاست ہونی چاہیے، پی ٹی آئی میثاق معیشت کیلئے تیار ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔ شہباز شریف اور انکو لانے والوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: وقت آنے پر تمام چہرے بےنقاب ہوں گے، فواد چوہدری
اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ مہنگائی کے بوجھ سے مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ رہی ہے اور ظالم اور نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے سے انتہائی مہنگی بجلی کے ہر یونٹ پر مستقل 3.23 روپے کا نیا سرچارج ظلم ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جو لوگ بل دے رہے ہیں وہ چوری کرنے والوں کا بوجھ بھی اٹھاتے ہیں یہ ٹیکس صرف بل دینے کی سزا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی عدم استحکام ٹھیک ہوگا تو ملکی معشیت ٹھیک ہوگی،فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے غلط رائے دے کر خود اپنی اور حکومت کی سبکی کروائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے وزیر قانون کو اس وقت گھر جانا پڑا جب انھوں نے “یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے” کہ نعرے لگوائے اس بار حکومت کو لاء منسٹر اور اٹارنی جنرل کو نا اہلی اور بددیانتی پر گھر بھیجنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
