
پاکستان میں پہلا روزہ کس دن ہوگا؟ ماہرین نے بتادیا
ماہرین نے اس سال 22 مارچ کو رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان بھر میں نیا چاند 21 مارچ کی رات 10 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا اور اس ماہ کی شروعات 23 مارچ یعنی جمعرات سے متوقع ہے۔
اس حوالے سے پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ موسمیاتی ریکارڈ کے زیرِغور 22 مارچ کی شام ملک کے بیشتر حصوں میں موسم صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب خیلجی ممالک کی بات کریں تو سعودی ماہرین فلکیات نے بھی کہا ہے کہ اس سال شعبان العمظم کا مہینہ 30 دنوں پر مشتمل ہوگا، 21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں جبکہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہی ہوگا۔
اس کے علاوہ پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک میں بھی رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کے زیادہ واضح امکانات ہیں، اس طرح رمضان المبارک کی شروعات 23 مارچ کو ہی ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سال پورے ملک میں ایک ہی دن رمضان المبارک اور عید الفطر کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News