Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس کی شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن شہید؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کا اظہار افسوس

Now Reading:

پولیس کی شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن شہید؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کا اظہار افسوس

پولیس کی شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن شہید؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کا اظہار افسوس

 پولیس کی شدید شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن شہید ہوگیا جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیس کی شدید شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کارکن شہید ہونے پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ورکر بلال کو شہید کر دیا گیا، بلال برگر نہیں تھا، اپنی ماں کا شیر پتر تھا، بس اس کا قصور یہ تھا کہ یہ عام آدمی کا بیٹا تھا، اشرافیہ کا ہوتا تو کوئی ہاتھ بھی نہ لگاتا۔

 

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے مزید کہا کہ علی بلال کی شہادت میں ہماری اپنی صفوں کے وہ تمام بزدل بھی زمہ دار ہیں، جنہوں نے 25 مئی میں تشدد کرنے والوں کے خلاف ایک پرچہ تک نہ کروایا، بلکہ کئی افسران جو ملوث تھے ان کو ہمارے اپنے دور میں پھر سے عہدوں پر لگایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کارکن کے شہید ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کہاں ہے؟ کیا عدلیہ اس فاشسٹ حکومت سے کچھ پوچھے گی؟ الیکشن مہم کرنا کیا جرم ہے؟

 انہوں نے کہا کہ بے چارہ علی بلال شہید ہوگیا، پاکستان آج انصاف کے لیے پکار رہا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے مزید کہا کہ حکومت نے الیکشن سے بھاگنے کے لیے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی اور الیکشن کیخلاف جاکر توہینِ عدالت کی۔

  پی ٹی آئی رہنما علی حیدر زیدی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما علی حیدر زیدی نے کارکن کے شہید ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ، بلال ریاستی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہو گیا، کیا اس ملک میں کوئی ادارہ بلال شہید کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گا۔

Advertisement

 پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے کارکن کے شہید ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایک نہتے محب وطن شہری کا خون ان قاتلوں کے سر ہے، جنہوں نے آج پولیس اہلکاروں کو حکم دیا تھا کہ جتنے بندے مرتے ہیں مار دو۔

پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ آج پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں خون تھا، خواتین پر ڈنڈے برسائے گئے، ان پر تشدد کیا گیا، ہمیں اس نظام سے اب انصاف کی امید نہیں رہی۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کارکن کے شہید ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ حکومت نے ظلم کی انتہا کردی گئی پی ٹی آئی پرانے ورکر علی بلال کو پولیس کے ظلم اور تشدد سے شہید کردیا گیا ہے، اس امپورٹڈ حکومت نے کارکنوں کا خون بہانا شروع کردیا ہے۔

ضرور پڑھیں؛ پولیس کی شدید شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن شہید

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر