کرتارپور راہداری پر دو بھائیوں کی 75 سال بعد ملاقات
شکر گڑھ : کرتارپور راہداری امن اور ملن کی راہداری نے 75 سال سے بچھڑے ایک اور خاندان کو ملوا دیا ۔
تقسیم برصغیر کے وقت ہریانہ کے رہائشی 10 سالہ محمد شریف کو اپنے والد غلام محمد کے ہمراہ اپنے چچا دیا سنگھ اور اسکے دو سالہ بیٹے اوتار سنگھ سے جدا ہونا پڑا تھا۔
چند ماہ قبل 85 سالہ محمد شریف، کا 77 سالہ چچا زاد بھائی اوتار سنگھ سے رابطہ ہوا ۔محمد شریف اپنے خاندان کے ہمراہ جھنگ سے جبکہ اوتار سنگھ کا 60 رکنی وفد کرتارپور راہداری کے ذریعے دربار بابا گورو نانک پہنچا
دونوں خاندانوں نے پاک بھارت حکومت سے فوری طور پر ویزوں کے آسان حصول کو ممکن بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ دونوں خاندان ایک دوسرے کے پاس آجا سکیں ۔
کرتارپور راہداری نے دو پھوپھی کزن بھائیوں کو دوبارہ ملایا ہے، جو 75 سال قبل افراتفری کی تقسیم کے دوران الگ ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
