ہم انتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں، حلیم عادل
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم انتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اراکین اسمبلی ارسلان تاج کی گرفتاری اور راجا اظہر کے گھر پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ہمارے لوگوں کو گرفتار کروا رہی ہے، زرداری مافیا کے خلاف بات کرنے پر جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایم پی اے ارسلان تاج کی گرفتاری اور راجا اظہر کے گھر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، انتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک ایک انقلاب ہے، انقلاب سندھ سے زرداری مافیا کا خاتمہ کرے گا۔
ضرور پڑھیں؛ تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان تاج گرفتار
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
