
بول نیوز کی ٹیم پر حملہ؛ تاجر رہنماؤں کی شدید مذمت
کراچی میں فروٹ فروش مافیا نے صدر میں بول نیوز کی ٹیم پر چھریوں سے حملہ کیا جس پر تاجر رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے۔
چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر
چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کراچی میں فروٹ فروش مافیا کے صدر میں بول نیوز کی ٹیم پر چھریوں سے حملہ کرنے پر شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔
صدر کراچی انجمن تاجران جاوید شمس
صدر کراچی انجمن تاجران جاوید شمس نے کراچی میں فروٹ فروش مافیا کے صدر میں بول نیوز کی ٹیم پر چھریوں سے حملہ کرنے پر شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بول نیوز ٹیم پر حملہ افسوسناک ہے، پولیس نوٹس کر کے زمہ دار افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائے۔
کیٹرز ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن چیئرمین قیص منصور شیخ
کیٹرز ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن چیئرمین قیص منصور شیخ نے کراچی میں فروٹ فروش مافیا کے صدر میں بول نیوز کی ٹیم پر چھریوں سے حملہ کرنے پر شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے لوگ ہمیشہ معاشرے کی خرابیوں کی نشاندھی کرتے ہیں، حملہ کرنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، مہنگائی کنٹرول کرنا ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری ہے لیکن کوئی اقدامات نظر نہیں آتے، پولیس اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی؛ فروٹ فروش مافیا کا بول نیوز کی ٹیم پر حملہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News