پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے کہ 11 سیٹوں کا الیکشن 18 جنوری کو کیوں نہیں ہوسکتا تھا؟
وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کراچی میں رہ جانی والی گیارہ سیٹوں پر الیکشن کا اعلان کیا ہے، یہ الیکشن میئر کے انتخاب کے بعد ہونا چاہیں۔
الیکشن کمیشن تاخیر کی کوئی ایک وجہ بتا دے
انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی میں میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد ضمنی انتخابات ہوتے ہیں، بعض امیدوار دو جگہ سے الیکشن جیتے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی رکن اسمبلی بھی ہیں اور بلدیاتی الیکشن بھی جیتے ہیں، دو ماہ کے بعد الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کا اعلان کیا ہے کو عجیب منطق ہے، تاخیری حربوں کی وجہ سامنے آ رہی ہے ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔
انکا کہنا ہے کہ یہ تاخیر کیوں ہورہی ہے، الیکشن کمیشن ایک وجہ بتا دے، یہ 18 جنوری کو میئر کا انتخاب کیوں نہیں ہوسکتا تھا، 11 نشستوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
سوال اٹھانے پر سب سے زیادہ تکلیف جماعت اسلامی کو ہوئی ہے
انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم کہتے ہیں عسکریت ہمارے ساتھ ہے، عسکریت کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کو ہرا کر ستار افغانی کو میئر بنایا گیا تھا، عسکریت پر کی بنیاد پر نعمت اللہ کو میئر بنایا گیا تھا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے پورے ملک جماعت اسلامی کی سوا کوئی نہیں ہے، کراچی ٹول پلازہ کے بعد ان کی مقبولیت کہاں ہے، کراچی سے باہر جماعت اسلامی کی حالت کیوں خراب ہے، آپ کو 83 نشستیں مل گئی ہیں آپ شکر ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کا ہی آئے گا، سعید غنی کا دعویٰ
سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورا سندھ جیت کر آئی ہے، پھر کہتے کراچی میں کیسے جیت گئے، ہمارے کراچی میں 5 ایم این اے ہیں، آپ ہمارے مینڈیٹ سے پر سوال اٹھاتے ہیں، اصل میں سوال تو آپ کے مینڈیٹ پر ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ قانون میں لکھا ہے کہ ساٹھ دن کے اندر الیکشن کمیشن کیسز نمٹانے گی لیکن کیسز نہیں نمٹانے گئے، چھبیس روز ویں کے دن الیکشن ہونے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن نے بلاجواز تاخیر کی ہے
انکا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلاجواز تاخیر کی ہے، اس کی تکلیف جماعت اسلامی کو زیادہ ہے، گیارہ نشستوں پر الیکشن کرانے کا موقف وہی تھا جو جماعت اسلامی کا تھا۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ کب کرا رہے ہیں الیکشن تو انہوں نے منع کر دیا اب اچانک الیکش کا اعلان کر دیا ہے، اگر الیکشن کمیشن پر چلیں تو مئی میں میئر کا الیکشن ہوتا نظر آ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
