Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ (ن) ہمیشہ غریب عوام کی فلاح کا سوچتی ہے، خواجہ آصف

Now Reading:

مسلم لیگ (ن) ہمیشہ غریب عوام کی فلاح کا سوچتی ہے، خواجہ آصف
خواجہ آصف

خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ غریب عوام کی فلاح کا سوچتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے ہنٹر پورہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے چارسالوں میں ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ،انہی کی ناقص معاشی پالیسیوں سے متاثرہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جو ترقیاتی کام 2017ء میں شروع کیے تھے ان کے علاوہ 2018ء کے بعد پی ٹی آئی نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن)نے جونہی دوبارہ حکومت سنبھالی تو پنجاب سمیت وفاق میں بھی ترقیاتی کاموں کا دوبارہ سے آغاز کر دیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ غریب عوام کی فلاح کا سوچتی ہے، سیالکوٹ میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن)ہی مکمل کرا رہی ہے کیونکہ ہم صرف باتوں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیردفاع خواجہ محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ ملکی تعمیر و ترقی کا سفر جہاں رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے، حالات کٹھن ضرور ہیں لیکن ہم پر عزم ہیں کہ اپنے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر