Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز عمران خان اور پی ٹی آئی کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، شیریں مزاری

Now Reading:

مریم نواز عمران خان اور پی ٹی آئی کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، شیریں مزاری

مریم نواز عمران خان اور پی ٹی آئی کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، شیریں مزاری

شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مریم نواز عمران خان اور پی ٹی آئی کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے دعمل دیتے ہوئے کہا کہ‏ مریم کو کہنا چاہتی ہوں اپنی جہالت بار بار نہ دکھائیں کم از کم کچھ پڑھ ہی لیں، آج پھر مریم نے ایک عجیب و غریب پریس کانفرنس کی ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ مریم نواز کو اتنی سمجھ بھی نہیں ہے کہ دہشت گرد تنظیم کہتے کس کو ہیں، یہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہیں۔

پی ٹی آئی کی رہنما نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی اگر کسی جماعت نے کی ہے تو وہ آپکے ڈیڈی کی جماعت ہے جس نے سپریم کورٹ پر باقاعدہ حملہ کیا تھا، اگر کوئی سیاسی دہشت گرد جماعت  بین ہونی چاہیے تو وہ آپ کی جماعت ہے

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو کبھی بھی جمہوریت یا آئین کی بالادستی کی سمجھ ہی نہیں رہی، آپ کا باپ چار سال سے لندن میں چھپ کر چوری کے پیسے سے عیاشیاں کر رہا ہے، صرف ایک سزا یافتہ مجرم کیلئے آپ پورے ملک سے جمہوریت ختم کرنا چاہتی ہیں۔

Advertisement

شیریں مزاری نے کہا کہ مریم نواز کی اپنی حیثیت ہی کیا ہے، نہ یہ اداروں کا حصّہ ہیں نہ ہی حکومت کا، ہاں اگر آپ لندن پلان میں حصے دار ہیں تو پھر قوم کو سچائی بتائیں، کھل کر بولیں کہ لندن پلان پر آپ کے والد کے دستخط ہیں جو وہاں چھپ کر بیٹھا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ جتنے مرضی سرویز کروا لیں عمران خان کو کسی سروے کی ضرورت نہیں ہے، زمان پارک میں کھڑی قوم نے پوری ریاست کو پیغام دیا ہے کہ وہ حقیقی آزادی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نہ پڑھی لکھی ہیں نہ ہی کچھ سوچنے سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں، الیکشن جیتنا تو بعد کی بات ہے آپ ابھی تک ایک الیکشن میں کھڑی تک نہیں ہوئیں۔

شیریں مزاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریاست کو سمجھ جانا چاہیےکہ اس ملک کی طاقت پاکستان کے لوگ ہیں، جب تک قوم ریاست کے ساتھ کھڑی نہیں ہو گی ریاست کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم پختونوں کو دہشت گرد قرار دے کر قوم کے درمیان نسلی تصادم پیدا کرنا چاہتی ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے یہ ملک توڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

شیریں مزاری نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز اسحاق ڈار کو سمجھا دیں کہ ملکی سلامتی کے ساتھ مت کھیلیں، اسحاق ڈار نے پہلے معیشت تباہ کی اور اب قومی سلامتی پر ہاتھ ڈال رہے ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے مزید کہا کہ لندن پلان میں کیا کچھ بیچنے کے معاہدے کیے گئے ہیں، بہتر یہی ہے کہ مریم آئے روز گھنٹوں ٹی وی پی بیٹھ کر قوم کا وقت ضائع نہ کیا کریں۔

واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست کسی کو پکڑنا چاہےتو5منٹ سے زیادہ کا کام نہیں لیکن ریاست نہیں چاہتی  کہ خون خرابہ ہو یاکوئی جان سےہاتھ دھو بیٹھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے بلوچستان نہیں بھیجنا،عدالت پیش کرنا ہے، عمران خان لکھ کر دیں ہر پیشی پر عدالت آئیں گے تو انہیں گرفتار نہ کیا جائے،مقدمات چلائے جائیں۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان تمام کیسز میں انڈرٹیکنگ دےکہ پیش ہونگے، مقدمات کا فیصلہ ہونے پرعمران خان کوگرفتارکیاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ زلمےخلیل زاد کو اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت کس نے دی؟ کالعدم تنظیم کے ارکان کے ذریعےریاست پرحملہ کیا گیا، عمران خان گرفتاری سےبچنےکیلئے یہ سب کررہا ہے۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں جدوجہد، قربانیوں سے پہچانی جاتی ہیں، ایک انسان جو اپنے آپ کو سیاسی لیڈر کہتا ہے اس انسان نے ہی پانچ روز سے لاہور میں تماشا کیے رکھا، عمران خان کی جانب سے اداروں کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا گیا، قانون کے سامنے پیش ہونے سے بچنے کیلئے دھاوا بولا گیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بیساکھیاں جانے کے بعد سب کچھ سامنے آرہا ہے، کچے کے ڈاکوؤں اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں کیونکہ کچےکے علاقے اور زمان پارک میں جو ہورہا ہے اس میں کچھ فرق نہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ  ایک شخص نے آئین کو پاؤں کی جوتی کے نیچے رکھا ہوا ہے،  آج بھی اس کے وارنٹ عدالت نے معطل کردیے، اس کو یہ سہولت کیوں حاصل ہے؟ جمہوریت آگے بڑھنے کا ایک ہی طریقہ ہے غیرجمہوری لوگوں کا احتساب ہو جس ملک میں انصاف ہوگا وہاں جمہوریت مضبوط ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہربیماری کی جڑ عمران خان ہے، پاکستان کے ہر مسئلے کے تانے بانے عمران سے ملتے ہیں، پاکستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے، جب میں اس کا نام لیتی ہوں تو مجھے تکلیف ہوتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ خود کوسیاسی لیڈر کہنےوالے کی حرکتیں سب کے سامنے ہیں جبکہ 2014 سے یہ سلسلہ چل رہا ہے،اس وقت سہولت کار ساتھ تھے، عمران خان2014 کےدھرنےمیں بھی یہ سب کرچکاہے، اشتہاری ملزم روز عدالت پیش ہوتا تھا لیکن کسی نےگرفتار نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر