Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے لوگ کبھی پیپلزپارٹی کا ساتھ نہیں دیں گے، حافظ نعیم

Now Reading:

کراچی کے لوگ کبھی پیپلزپارٹی کا ساتھ نہیں دیں گے، حافظ نعیم
حافظ نعیم

کراچی کے لوگ کبھی پیپلزپارٹی کا ساتھ نہیں دیں گے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جیالےمیئرکاخواب پورانہیں ہوگا، کراچی کے لوگ کبھی پیپلزپارٹی کا ساتھ نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ  کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےاپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی اور الیکشن کرانےکےلیےاقدامات نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کرانے کےلیے ہم نے جدوجہد کی لیکن الیکشن کمیشن سندھ حکومت، پی پی کے ہاتھوں یرغمال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے11یوسیزسےمتعلق عدالت میں درخواست دائر کردی ہے اور کئی یوسیز پرجعلی طریقے سے گنتی کی گئی، کئی یوسیز پرجماعت اسلامی کے ووٹس کوضائع کیاگیا جس سے الیکشن کمیشن،آراوز،سندھ حکومت، پی پی ایکسپوز ہورہی ہے۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو حق و انصاف کی بنیاد پر فیصلہ کرنا چاہیے لیکن الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے نمبرز کو بڑھانا چاہتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ہمارے نمبرز کم کرنا پیپلز پارٹی کا ایجنڈا ہے، حافظ نعیم الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ سالوں سے الیکشن کرانے کےلئے لڑتے رہے الیکشن ہوگئے لیکن دوسرا مر حلہ پورا نہیں ہوسکا، بدقسمتی سے الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ انتخاب ہوگیا ہے لیکن ابھی تک ہاؤس مکمل نہیں ہوسکا  ہے کیونکہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آج درخواست دائر کی ہے کہ گیارہ حلقوں میں بھی فوری طور پر الیکشن کرائیں جائیں ۔

خیال رہے کہ 11 بلدیاتی یونین کمیٹیوں میں انتخابات کرانے کے معاملے پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا  ہے۔

11 نشستوں پر چیئرمین، وائس چیئرمین کے انتخابات نہیں ہوئے تھے اور امیدواروں کے انتقال اور دیگر وجوہات کی بنا پر نو وارڈز کے انتخابات نہیں ہوئے تھے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گیارہ نشستوں پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا گیا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن گیارہ نشستوں پر انتخابات کرانے سے گریز کر رہا ہے جبکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مئیرشپ کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے فوری انتخابات کروائے جائیں اور الیکشن کمیشن کو فوری گیارہ نشستوں پر انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے
پاک افغان سرحد پرکشیدگی، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم
پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر