ہماری حقیقی آزادی کی جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی، فرخ حبیب
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہماری حقیقی آزادی کی جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چادر اور چار دیواری کی پامالی اس نالائق نگران حکومت کا وطیرہ بن چکی ہے۔
چادر اور چار دیواری کی پامالی اس نالائق نگران حکومت کا وطیرہ بن چکی ہے۔ میری غیر موجودگی میں یہ میری فیملی اور سسرال میں موجود خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔
اسطرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں۔۔۔ ہماری حقیقی آزادی کی جنگ عمران خان کے سنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔ pic.twitter.com/TVwZB9VwghAdvertisement— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 25, 2023
انہوں نے کہا کہ میری غیر موجودگی میں یہ میری فیملی اور سسرال میں موجود خواتین کو ہراساں کرتے رہے جبکہ ہم اسطرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ہماری حقیقی آزادی کی جنگ عمران خان کے سنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
