Advertisement
Advertisement
Advertisement

حالیہ زلزلے میں سب سے زیادہ نقصان کس صوبے کو ہوا؟ جانیے

Now Reading:

حالیہ زلزلے میں سب سے زیادہ نقصان کس صوبے کو ہوا؟ جانیے
زلزلے

حالیہ زلزلے میں سب سے زیادہ نقصان کس صوبے کو ہوا؟ جانیے

حالیہ زلزلے میں سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوا۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ شائع کر دی جس میں بتایا گیا کہ  حالیہ زلزلے میں سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا میں ہوا۔ زلزلے میں 11 اموات ہوئیں جن میں سے تمام افراد کا تعلق خیبرپختونخوا سے تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زلزلے میں مجموعی طور پر 79 افراد زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں 77 افراد زخمی جبکہ پنجاب میں 2 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زلزلے سے مجموعی طور پر 172 گھروں کو نقصان ہوا، این ڈی ایم اے۔ خیبرپختونخوا میں 169 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 گھروں کو نقصان ہوا۔ خیبرپختونخوا میں 22 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے میں مجموعی طور پر 19، خیبرپختونخوا میں 17، آزاد کشمیر میں 2 مویشی ہلاک ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں 4 سکولوں اور 4 عمارتوں کو معمولی نقصان ہوا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں ایک مسجد شہید ہوئی، گلگت بلتستان میں مویشیوں کا باڑہ بھی گر گیا، غذر میں ساندی یاسین پل کو بھی جزوی نقصان ہوا جبکہ آزاد کشمیر میں مویشیوں کے ایک باڑے کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

ضرور پڑھیں؛ اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر