Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کپاس کے کاشتکاروں کیلئے بڑا فیصلہ

Now Reading:

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کپاس کے کاشتکاروں کیلئے بڑا فیصلہ
وزیراعظم

انتخابات میں تاخیر؟ وزیراعظم نے انتہائی اہم اعلان کردیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کپاس کے کاشتکاروں کیلئے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے کپاس کی رواں سال قیمت 8500 روپے فی من مقرر کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت دی کہ کپاس کی سپورٹ پرائس جلد از جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظور کروانے کیلئے پیش کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ صوبائی حکومتیں کسانوں کو کپاس کی مقرر کردہ قیمت کی فراہمی یقینی بنائیں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت مقرر کردہ سپورٹ پرائس پر عمل درآمد کے لیے صوبائی حکومتوں کی ہرممکن مدد کرے گی۔

Advertisement

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے جائزہ اجلاس میں غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی تھی۔

 وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا، پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب میں غریب ترین لوگوں کو خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم ہوگا۔

یہ بھی پرھیںرمضان سے پہلے عوام کے لیے مہنگائی کا ایک نیا طوفان

وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو رمضان پیکج کے تحت آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، پنجاب ماڈل کی طرز پر ملک بھر میں رمضان پیکج کی غریب عوام کو فراہمی کے لئے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

 مزید پڑھیں: مہنگائی کا ذمہ دار کون؟ جانیے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر