سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کے حالات سنگین اور گھمبیر ہوتے جارہے ہیں جس کا واحد حل انتخابات ہیں۔
سامجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلیم لیگ کے سربراہ نے 2 صبوں میں انتخابات کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کے متعلق بات کی ہے۔
کےپی کےگورنرکو فضل الرحمن کی رشتہ داری سےزیادہ آئین اورقانون کی طرف دیکھناہوگا۔سپریم کورٹ نے واضح طور پرالیکشن کمیشن اورkpkگورنرکوالیکشن تاریخ دینےکا کہاہےعمران خان کی گرفتاری سیاسی طورپراسےمزیدمضبوط اورمقبول بنادےگی۔ ملک کےحالات سنگین اورگھمبیر ہوتےجا رہے ہیں۔الیکشن ہی واحدحل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 7, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے واضح طور پر الیکشن کمیشن اور کے پی کے گورنر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا کہا ہے جس کے بعد کے پی کے گورنر کو فضل الرحمن کی رشتہ داری سے زیادہ آئین اور قانون کی طرف دیکھنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی پارٹیاں اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے جارہی ہیں کیونکہ یہ ذہنی طور پر شکست تسلیم کرچکے ہیں اور الیکشن میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے ہوسکتا ہے کہ صوبے اور مرکز کے الیکشن اکٹھے ہوجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کل عمران خان لاہور میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے میں بھی ان کے ہمراہ ہونگا۔
اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم الیکشن التوا کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد آج 7 مارچ بروز منگل دوپہر 2 بجکر 10 منٹ پر اپنی قیام گاہ لاہور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 7, 2023
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد آج 7 مارچ بروز منگل دوپہر 2 بجکر 10 منٹ پر اپنی قیام گاہ لاہور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں شرکت کے لئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو دعوت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
