
شعیب شیخ
بول نیوز کے کو چیئرمین شعیب احمد شیخ کی گرفتاری کی مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کا یہ ایوان حق اور سچ کی اواز دکھانے پر بول نیٹ ورک کے کو چیئرمین شعیب احمد شیخ کے خلاف انتقامی کارروائی اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق حق اور سچ کی آواز دکھانے پر کسی بھی محب وطن شخص کو ایسے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا، شعیب شیخ کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
جمع کرائی گئی قرارداد میں بتایا گیا کہ شعیب احمد شیخ کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے، بول نیٹ ورک کے کوچیئرمین شعیب احمد شیخ کو ماضی میں بھی جھوٹے مقدمات میں شامل کیا گیا اور اب بھی کیا جارہا ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق شعیب احمد شیخ پر شہید ارشد شریف کو ہٹانے کا دباؤ تھا، جو اب مسلسل جاری ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سمیع ابراہیم، عمران ریاض خان اور جمیل فاروق کو بول سے ہٹانے پر شدید دباؤ ہے لیکن پھر شیخ خلیقی صحافت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بول کو بولنے دو، شعیب شیخ کو رہا کرو
واضح رہے کہ چند روز قبل بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب احمد شیخ عدالت میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں نامعلوم افراد انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ سے ساتھ لے گئے۔
دوسری جانب بول کے کو چیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری پر عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تاہم ان کی گرفتاری کے پیش نظر کراچی سے خیبر تک ملک سراپا احتجاج ہوا۔
صحافیوں، تاجروں سمیت سول سوسائٹی کےافراد سڑکوں پر آگئے، بول کو بولنے دو اور شعیب شیخ کو رہا کرو کے نعرے ملک میں ہر طرف گونجنے لگے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شعیب شیخ محب وطن پاکستانی ہیں، بول کوحق اور سچ بولنے پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News