سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ یاسمین راشد نے اہم اعلان کردیا
تحریک انصاف کی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار ملکی معیشت کے لیے زہر قاتل ثابت ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ تحریک انصاف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، نااہل نالائق اور نکمی شہباز سرکار نے رات کے اندھیرے میں ظالمانہ اضافہ کر کے قوم سے واردات کی ہے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران ٹولے نے اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتیں کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، شہباز سرکار نے غریب عوام کو بھوک غربت مہنگائی بے روزگاری سمیت دیگر مسائل تحفے میں دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف پہنچا رہے ہیں، رات کے اندھیرے میں سفاک حکمرانوں کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر تھوڑی سی بھی شرم نہیں آئی، حکمرانوں کا دل پتھر ہو چکا ہے، اسحاق ڈار ملکی معیشت کے لیے زہر قاتل ثابت ہوا ہے۔
ضرور پڑھیں؛ زمان پارک میں ہنگامہ آرائی، عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین پر مقدمہ درج
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
