Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان تاج گرفتار

Now Reading:

تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان تاج گرفتار
ارسلان تاج

کامران ٹسوری سندھ کی تاریخ کے سب سے نالائق گورنر ابتک ثابت ہوئے ہیں، ارسلان تاج

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری کراچی ارسلان تاج کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ارسلان تاج کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری کراچی ارسلان تاج کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج کے گھر میں سادہ لباس کپڑوں میں پولیس اہلکار داخل ہوئے اور گھر پر توڑ پھوڑ کی گئی۔

ارسلان تاج کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین پولیس کی گاڑیاں ارسلان تاج کے گھر کے باہر موجود تھی۔ فوٹیجز میں واضح پولیس کی نفری دیکھی جاسکتی ہے۔

ارسلان تاج کی والدہ کی گفتگو

ارسلان تاج کی والدہ نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر وارنٹ کے پولیس نے ہمارے گھر میں چھاپہ مارا ہے، ہمارے گھر میں توڑ پھوڑ کی ہے، کوئی لیڈی سرچر ساتھ لے کر نہیں آئے تھے۔

والدہ نے بتایا کہ ارسلان کو کہا لے کر گئے ہے کچھ نہیں پتا، پولیس موبائل پر نصب نمبر پلٹ پر پیپر لگا ہوا تھا، سفید رنگ کی کار تھی ایک کالے رنگ کی ویگو تھی۔

Advertisement

راجہ اظہر کے گھر پر ایک بار پھر پولیس کا چھاپہ

دوسری جانب پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کے گھر پر ایک بار پھر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر اپنے بیان میں بتایا کہ پولیس اہلکار گھر کے باہر موجود ہے، میرے گھر والو کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس بغیر وارنٹ میرے گھر میں داخل ہوئی ہے، رات سے تین بار پولیس گھر پر آئی ہے، کس قانون کے تحت پولیس میرے گھر پر آئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا ارسلان تاج کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور سہولتکاروں سے ارسلان تاج کی جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا پولیس نے ارسلان تاج کو گرفتار کرنے سے قبل اسپیکر سے اجازت طلب کی تھی؟ ایک پارلیمنٹ کے رکن کو گرفتار کرنے سے پہلے قواعد و ضوابط طے کیے جاتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ارسلان تاج کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ اوچھے ہتھکنڈوں سے سندھ حکومت نے سسٹم کو بدبودار کردیا ہے، ایسی گرفتاریاں تحریک انصاف کے کسی کارکن کا حوصلہ پست نہیں کرسکتیں۔

Advertisement

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ہم آزادی کی جنگ جاری رکھیں گے، ارسلان تاج، راجا اظہر منتخب نمائندے ہیں کوئی دہشت گرد نہیں، پی ٹی آئی اراکین کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے ارسلان تاج کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ارسلان تاج کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ارسلان تاج نے کونسا جرم کیا جسکی پاداش میں اسے گرفتار کیا گیا؟ یہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارسلان تاج جیسے نوجوانوں سے ہی یہ امپورٹڈ ٹولہ خوفزدہ ہے۔ گرفتاریوں سے نہ پہلے کبھی گھبرائے ہیں نہ اب گھبرائیں گے، ہم نے مافیاز سے لڑنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ اس ملک میں سیاست کو جرم بنا دیا گیا ہے۔ ارسلان تاج کو فوری رہا کیا جائے۔

Advertisement

ارسلان تاج کو پولیس نے اغوا کیا ہے

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے بھی ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ارسلان تاج کو پولیس نے اغوا کیا ہے، ان کو کہاں رکھا گیا پولیس کی جانب سے بتایا نہیں جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارسلان تاج عمران خان کا سپاہی ہے اس لئے انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان کی گرفتاری کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف ان گرفتاریوں سے نہ پہلے خوفزدہ تھی نہ آج ہے، جیلیں بھرجائیں گی حوصلے نہیں ٹوٹیں گے۔

آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر ٹائیگر فاشسٹ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار ہے، امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، پی ٹی آئی کراچی جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا، 12 گھنٹے بعد بھی گورنرہاؤس نہ پہنچ سکا
رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف میں کمی کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن رضا مند
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر