
پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام قومی اثاثہ ہے، وزیراعظم آفس
وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام قومی اثاثہ ہے۔
وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ایٹمی اور میزائل پروگرام مکمل طور پر محفوظ اور فول پروف ہے، پروگرام پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ ریاست پاکستان ایٹمی اور میزائل پروگرام کا بھرپور تحفظ کر رہی ہے، جس مقصد کے تحت یہ صلاحیت حاصل کی گئی تھی وہ مکمل طور پر پورا ہو رہا ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ سوشل اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے ڈی جی آئی اے کے حالیہ دورے سے متعلق منفی تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی، ڈی جی آئی اے ای اے کا دورہ پاکستان پر امن ایٹمی پروگرام سے متعلق تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News