 
                                                      آئین کی حکمرانی نہ ہوئی تو خانہ جنگی ہوگی، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک کو بحران سے بچایا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے عظیم فیصلے نے ملک کو سنگین اور گھمبیر بحران سے بچایا ہے اور صحیح راستے پر ڈالا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ لال حویلی الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی اور جو ٹکٹس زمان پارک سے عمران خان پاس کریں گے لال حویلی صرف ان ہی کی حمایت کرے گی اور ان کے لئے یہ ایک الیکشن کمپئن کا مین آفس ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کل کل ہمارا کچھ سامان عدالت نے واپس کیا ہے اور اب یہ ضمانت منسوخی کی طرف جارہے ہیں تو شوق سے جائیں، ہم کوئی بزدل نہیں ہیں، ہم عدالت سے بھی پیغام پہنچائیں گے اور جیل میں بھی ٹوئٹر چلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی یا گرفتاری جلتی پر پیٹرول کا کام کرے گی، شیخ رشید
شیخ رشید نے حکومت کو کھلا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ جتنی ہمت ہے روک لو، اگر کل ہماری ضمانتیں منسوخ ہوجاتی ہیں تو ہم انشاء اللہ روزوں میں بھی جیل سے انتخابی مہم چلائیں گے اور ثابت کریںگے کہ راولپنڈی اصلی اور نسلی لوگوں کا شہر ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں مہنگائی کی جو صورتحال ہے، نا بجلی ہے، ڈالر کا ہر گھنٹے میں ریٹ بدل رہا ہے ، نہ پیٹرول ہے اور نہ کوئی فنڈنگ ہے، ان کا کوئی حال نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات اتنے ابتر ہیں اور مجھے یقین ہے کہ کل 2 اہم لوگوں کی ملاقات ہوئی ہے تواچھے الیکشن کے نتائج نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ اورسیز پاکستانیوں کو وٹ کا حق دلانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تاکہ وہ الیکشن میں حصہ لیں کیونکہ یہ اپنے گھروں سے دور پاکستان کی معیشت کا سہارا بنتے ہیں جو قوم کی خدمت ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بجائے صوبائی انتخابات کے شہباز شریف اسمبلیاں توڑ دیں مرکز اور صوبے میں ایک ساتھ الیکشن ہو، اسمبلیاں توڑکرصوبےاورمرکزکااکٹھاالیکشن کرائیں ورنہ پچھتائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 