مفت آٹا دینے کے نام پر لوگوں کی تذلیل کی جارہی ہے، تیمور جھگڑا
پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ مفت آٹا دینے کے نام پر لوگوں کی تذلیل کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے مفت آٹا فراہمی پروگرام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کے پاس غیر بجٹ شدہ 20 ارب روپے کا مفت آٹا دینے کا اختیار نہیں، وزیراعظم کی شمولیت سے یہ سیاسی منصوبہ بن گیا، الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 230 ارب وفاق نے روکے ہیں، اے این پی وزیراعظم کا شکریہ ادا کر رہی ہے
ان کا کہنا تھا کہ ثمر بلور نے اعتراف کیا کہ آٹا فراہمی ان کامنصوبہ ہے، نگراں حکومت اے این پی کی تابع ہے جبکہ ہم نے منصوبے کی مخالفت نہیں کی، طریقہ کار پر ہمارے اعتراضات ہیں، مفت آٹا دینے کے نام پر لوگوں کو تذلیل کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
