
وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلے گی، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم کی تربیت کے لیے تعلیم پر توجہ دینی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے برٹش ہائی کمیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے۔
تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے بے حد ضروری ہے
انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بے حد ضروری ہے، جن جن ممالک نے ترقی کی ان کا لڑیسی ریٹ ہمشہ زیادہ رہا، پالیسیوں کا تسلسل اور مستقل لیڈر شپ بھی کسی ملک کی ترقی کا راز ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ملک میں استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی کمی ہے، تعلیم اور صحت کو ضلعی سطح پر ڈیل کرنے کی ضرورت ہے۔
ہمارے ملک میں ایجوکیشن مینجمنٹ سسٹم میں خرابی ہے
انکا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم تعلیم پر کم بجٹ لگارہے ہیں، ہمارے ملک میں ایجوکیشن مینجمنٹ سسٹم میں خرابی ہے، قوم کی تربیت کے لیے تعلیم پر توجہ دینی ہوگی، تقرریوں اور تبادلوں میں میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا۔
ایجوکیشن مینجمنٹ سسٹم کو درست کرنا ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے
احسن اقبال نے کہا کہ ایجوکیشن مینجمنٹ سسٹم کو درست کرنا ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے، ہمیں برطانیہ کی تعلیمی اصلاحات سے سیکھنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ اگر ہم نے برآمدات نہ بڑھائیں تو ہماری خود مختاری داؤ پر لگ جائے گی،احسن اقبال
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ضلع میں اسپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے اڈیالہ جیل میں رہنا پڑا، سول سوسائٹی کو پالیسی اور اصلاحات کرنے کا اختیار دینا ہوگا۔
برطانیہ کے ہائی کمشنر کا خطاب
اس سے قبل برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر اینڈریو ڈالگلیش نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا میں کورونا کے اثرات ابھی تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 2005کے زلزلے کے بعد تین ماہ تک بچے اسکول نہیں جا سکے، حال ہی میں سیلاب سے 35 لاکھ بچے متاثر ہوئے، پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھنے سے چیلنجز بھی بڑھ رہے ہیں۔
اینڈریو ڈالگلیش نے کہا کہ پاکستان معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کے دور سے گزر رہا ہے، اچھے مستقبل کے لئے تعلیم ضروری ہے، ہم نے پاکستان کے نصاب کا فیصلہ نہیں کرنا مگر مدد کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کا نظام تعلیم میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لانے پر زور
انکا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان میں طویل المدتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے، ہم پاکستان کی اجازت سے یہاں کام کرتے رہیں گے، سیکھنے کا عمل جاری رہنا چاہیے۔
برطانیہ کے ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر سیاسی جماعت کو ایک گھنٹہ ریڈنگ کے لئے مختص کرنا چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کو بچوں کو اسکول تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کا عزم بھی کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News