ای سی سی اجلاس: مردم شماری کیلئے 24 ارب کی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
ذرائع ای سی سی کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے 24 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
تخفیف غربت ڈویژن کے لیے 3 ارب 24 کروڑ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ گرانٹ مالی سال 2022-23 قومی غربت گریجویشن پروگرام کی مد میں منظور کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی سی نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی، وزارت خزانہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں سولر پینل اور آلات کی پالیسی پر بھی غور کیا جائے گا۔
ای سی سی ذرائع کا مزید کہنا ہے اجلاس میں سال 2023 میں یوریا کھاد کی طلب کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
