
پنجاب میں انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں اضافہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل کو انتخابات کرانے کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے عملے کی انتخابی ٹریننک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ماسٹر ٹریننرز کی ٹریننگ شروع کی جائے گی جس کے لیے 40 ماسٹر ٹرینرز کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری
ماسٹر ٹریننرز کو الیکشن کمیشن کے سینئر افسران الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ٹریننگ دیں گے۔ ماسٹر ٹرینرز ٹریننگ حاصل کر کے فیلڈ میں جا کر ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کو ٹریننگ دیں گے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی افسران کی ٹریننگ 3 سے 4 روز میں مکمل کر لی جائے گی۔ افسران کی ٹریننگ کے بعد انتخابی عملے کی ٹریننگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز سے انتخابی عملے کی فہرست بھی مانگ لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری کردیں۔ انتخابات کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا پنجاب میں انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران عدلیہ سے لینے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری دفاع اور ہائیکورٹ کو خطوط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
انتخابات کے لیے وفاقی حکومت سے 30 ارب روبے کے اخراجات آئیں گے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز، ایف سی اور پولیس تعینات کی جائے گی جبکہ پاک فوج کے اہلکار کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News