تحریک انصاف کے کارکنان نے کل پولیس اور رینجرز پر پیٹرول بم سے حملے کیے، حنا پرویز بٹ
مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان نے کل پولیس اور رینجرز پر پیٹرول بم سے حملے کیے۔
تفصیلات کے مطابق حنا پرویز بٹ نے پی پی 160 اور پی پی 155 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ اپنے قائد میاں نواز شریف کی تصویروں والی قمیض پہنے الیکشن کمیشن کے آفس پہنچیں۔
حنا پرویز بٹ نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کو جنرل الیکشن میں ضرور حصہ لینا چاہیے، ان دونوں حلقوں کی خواتین میرا ساتھ دیں، انشاءاللہ میں الیکشن جیتوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بزدل شخص ہے، لیڈر فرنٹ سے لیڈ کرتا ہے اور گیدڑ چھپ کے بیٹھ جاتا ہے، تحریک انصاف کے لوگوں نے کل پولیس اور رینجرز پر پیٹرول بم سے حملے کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو چاہیے تھا عدالتی حکم مانتا اور ملک میں ایسے فتنہ اور فساد نہ پھیلاتا۔
ضرور پڑھیں؛ زمان پارک میں ہنگامہ آرائی، عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین پر مقدمہ درج
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
