ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور آئندہ بھی کریں گے، شبلی فراز
شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام قانون اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی ہیں، پہلے بھی درخواست دائر کی تھی ، لیکن ابھی سماعت نہیں ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ زمان پارک کو چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے، عمران خان ہائیکورٹ آنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو سکیورٹی خدشات ہیں، ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ عمران خان کو شدید جانی مشکلات ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی سرگرمیوں کو روکا جارہا ہے، عمرنا خان کے خلاف 78 مقدمے ہوچکے ہیں، اس کا مقصد ہے کہ عمران خان کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن ہونے جارہے ہیں لیکن دفعہ 144 کا نفاز کردیا گیا ہے، پاکستان کے عوام قانون اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے، ہم نے تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا، اس نالائق اور نکمی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے الیکشن ہی واحد راستہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
