Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا آنے والی سیاست میں بہت اہم رول ہوگا، پرویز الٰہی

Now Reading:

عمران خان کا آنے والی سیاست میں بہت اہم رول ہوگا، پرویز الٰہی
پرویز الٰہی

عمران خان کا آنے والی سیاست میں بہت اہم رول ہوگا، پرویز الٰہی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کا آنے والی سیاست میں بہت اہم رول ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی جس میں مشترکہ طور پر ملک میں امن و امان کے حوالے سے مل کر چلنے پر اتفاق کیا اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

لاقات میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کہا کہ چودھری پرویزالٰہی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ملکی استحکام اور ترقی کیلئے اپنا رول ادا کرنا چاہیئے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ہمیشہ اپنا مثبت رول ادا کیا  اور کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان جیسا لیڈر نہیں ملے گا، چودھری پرویز الٰہی

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آنے والی سیاست میں بڑا اہم رول ہوگا، جسکی وجہ سے پاکستان کی میعشت میں استحکام آئے گا، عمران خان کی وجہ سے  بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اہم رول ادا کرتا نظر آئے گا۔

اس موقع پر سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی، سینیٹر منظور احمد کاکڑ، سینیٹر عبدالقادر، محمد نعمان خان بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر