Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں سیاسی سرگرمیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے کیسز میں الجھایا جارہا ہے، شاہ محمود

Now Reading:

ہمیں سیاسی سرگرمیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے کیسز میں الجھایا جارہا ہے، شاہ محمود
شاہ محمود قریشی

ہمیں سیاسی سرگرمیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے کسیز میں الجھایا جارہا ہے، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی سرگرمیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے کیسز میں الجھایا جا رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے ایوان عدل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 مارچ کو فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا، ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نہتے لوگوں پر حملہ آور ہوئی۔  کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کررہا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  ہمارے کارکن کی موت پر دنیا میں نوٹس لیا گیا، ہمارا کارکن شہید ہوا اور پرچہ عمران خان پر کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان پر 78کے قریب مقدمات درج ہوچکے ہیں، عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ مریم صاحبہ کا لب و لہجہ ان پر ججتا نہیں ہے، انہوں نے جو طنزیہ گفتگو فرمائی وہ ان پر سجتی نہیں ہے۔

Advertisement

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے یہ تحریک انصاف کو روک نہیں پائیں گے، عوام میں مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ  پورے لاہور میں کنٹینر لگا کر شہریوں کو متاثر کیا جا رہا ہے، بظاہر یہاں نگران حکومت ہے لیکن یہ پی ڈی ایم کی ایکسٹنشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف قانون اور آئین کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، شاہ محمود قریشی

اس سے قبل بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بول نیوز کے کو چیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو بلا جواز قرار دیا۔

شاہ محمود قریشی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی میں میڈیا کا اہم کردارہوتا ہے۔ حکومت آزادی اظہاررائے پرپابندی لگا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب شیخ گرفتار

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر