Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران حکومت ہمارے کارکن کی شہادت کی ذمہ دار ہے، فرخ حبیب

Now Reading:

نگران حکومت ہمارے کارکن کی شہادت کی ذمہ دار ہے، فرخ حبیب
فرخ حبیب

نگران حکومت ہمارے کارکن کی شہادت کی ذمہ دار ہے، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نگران حکومت ہمارے کارکن کی شہادت کی ذمہ دار ہے۔

فرخ حبیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ہمارے کارکن ظل شاہ کو شہید کیا گیا، کیا ظل شاہ کو شہید کرنے کے لئے 144لگائی گئی تھی؟

انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کی شہادت کا ملزم محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور بلال صدیق ہے، رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کو قتل کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان گرفتار

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نگران حکومت چند دن کی ہے جو چلے جائے گی لیکن جن افسران نے کل قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا اور ظل شاہ کو شہید کیا ہمارے متعدد کارکن کو زخمی کیا۔

Advertisement

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ہم ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے، اپنے کارکن کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جلد جمہوریت بحال ہوگی اور جلد آئین وقانون کا راج ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو یہ سوچ رہا ہے ہم جمہوریت کو ڈیلیٹ کر دیں گے اپنے ذاتی مقاصد کے لئے اسکے یہ خواب ہی رہ جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ اور تشدد کے باعث پاکستان تحریک انصاف کا کارکن علی بلال عرف ضل شاہ شہید ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کی شدید شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن شہید

 محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاہور میں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی تاہم عمران خان کی قیادت میں کل زمان پارک سے نکلنے والی ریلی میں شرکت کے لئے جمع ہونے والے کارکنان کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔

Advertisement

پولیس کی جانب سے کارکنان پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا جس کے بعد مال روڈ انڈر پاس میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا اور کئی کارکنان زخمی بھی ہوئے جس میں خواتین کارکنان بھی شامل تھیں۔

اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حملوں میں 2 ڈی ایس پیز سمیت 11 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پی ٹی آئی نے مبینہ پولیس تشدد سے اپنے ایک کارکن کی ہلاکت کا بھی الزام لگایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر