Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کا میئر، ڈپٹی میئر پر فوری انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

Now Reading:

سندھ حکومت کا میئر، ڈپٹی میئر پر فوری انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط
سندھ حکومت

سندھ حکومت نے میئر، ڈپٹی میئر اور مخصوص نشستوں پر فوری الیکشن  کرانے کے لئے الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے مراحل مکمل ہوچکے ہیں، چاہتے ہیں فوری طور پر نمائندگان کا چناؤ کیا جائے۔

خط کے مطابق سندھ حکومت آئینی آرٹیکل 140A کے تحت مطالبہ فوری عمل مکمل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے  الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں آئینی حوالے دیے گئے اور بلدیاتی اداروں کی رکے ہوئے مرحلے کو فوری مکمل کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

چند روز قبل سندھ میں میئر، ڈپٹی میئر کے الیکشن میں تاخیر پر پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

مخصوص بلدیاتی نشستوں کا شیڈول جاری نہ ہونے پر پیپلز پارٹی عدالت سے رجوع کرے گی، میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین کے الیکشن فوری کرانے کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

Advertisement

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ضمنی بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 18 اپریل کو ضمنی بلدیاتی الیکشن کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطین کو مستقل ممبر بنانے کی قرارداد منظور، پاکستان کا خوشی کا اظہار
ایف بی آر کی پی ٹی اے، ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ملاقاتیں
پاکستان کا عراق سے مزید 12سپر مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ
نائب وزیراعظم بنانا وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، اسحاق ڈار
زمبابوے کو رواں سال کے آخر تک پہلے سپر مشاق طیارے کی فراہمی متوقع
’’سگریٹ، دیگرغیرضروری اشیا پرٹیکسزکی شرح میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئےضروری ہے‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر