لاہور ہائیکورٹ میں مینار پاکستان کو جانے والے راستوں کی بندش کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی جانب سے مینار پاکستان جلسہ گاہ کو جانے والے تمام راستوں کی بندش کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کردی گئی ہے۔
درخواست میں چیف سیکرٹری. ڈی سی لاہور اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ نگراں حکومت نے مینار پاکستان جلسہ گاہ کو جانیوالے راستے کینٹیر لگا کر بند کر دیے ہیں۔
درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ راستے کینٹیر لگا کر بند کرنا آئین کے آرٹیکل 16 اور ا17 کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت دی تھی تاہم لوگوں کو جلسے میں جانے سے روکا جا رہا ہے یہ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے فوری طور پر راستے کھولنے کا حکم دے استدعا کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ رات مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکام لوگوں کو پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت سے روکنے کے لیے ہر طرح کی رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں گے لیکن لوگوں سے تمام رکاوٹوں کے باوجود اس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگوں کو شرکت سے روکنے کے لیے ہر طرح کی رکاوٹیں ڈالیں گے، لیکن میں اپنے عوام کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ سیاسی اجتماع میں شرکت کرنا ان کا بنیادی حق ہے۔ ہر ایک کو ایک آزاد قوم کی حیثیت سے اپنا حق ادا کرنا چاہیے جس نے اپنی آزادی حاصل کی اور مینار پاکستان آئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
