Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلح افواج نے بلوچستان کی ترقی اور امن کے قیام کا عزم کر رکھا ہے، آرمی چیف

Now Reading:

مسلح افواج نے بلوچستان کی ترقی اور امن کے قیام کا عزم کر رکھا ہے، آرمی چیف
آرمی چیف

مسلح افواج نے بلوچستان کی ترقی اور امن کے قیام کا عزم کر رکھا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے بلوچستان کی ترقی اور امن کے قیام کا عزم کر رکھا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے گوادر کا دورہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورہ گوادر کے دوران آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سی پیک سیکیورٹی، پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کاوشوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کی بھلائی کے لیے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے مقامی معززین، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ہیں، مسلح افواج امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر خاص زور دیا۔پاک فوج کے سپہ سالار نے گوادر میں تعلیم، صحت، کھیل اور معاش سے متعلق فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر