پنجاب میں انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں اضافہ
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن سیکیورٹی سے متعلق آئندہ ہفتے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کی سیکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے افسران کی جانب سے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں حساس اداروں کی جانب سے امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں کے انتخابات کیلئے 3 لاکھ 53 ہزار اضافی نفری مانگ لی۔
دوران اجلاس الیکشن کمیشن نے الیکشن سیکیورٹی سے متعلق آئندہ ہفتے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اجلاس میں وزرات دفاع اور وفاقی حساس اداروں کے حکام بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن تمام اداروں کی بریفنگ کے بعد آئندہ ہفتے الیکشن سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کرے گا۔
واضح رہے کہ اجلاس میں دونوں صوبوں کی سی ٹی ڈی اور حساس ادروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کی گفتگو
اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن کے سیکریٹری عمر حمید خان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کے معاملے پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج حساس اداروں نے زمینی حقائق کے حوالے سے آگاہ کیا، ان کی بریفنگ سے ہماری معلومات میں اضافہ ہوا۔
عمر حمید نے کہا کہ آئندہ ہفتے گورنر خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن تشریف لائیں گے، آئندہ ہفتے میں وزارت دفاع اور ملٹری آپریشنز الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔
الیکشن کمیشن کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن تمام اسٹیک ہولڈرز سے بریفنگ لے کر فیصلہ کرے گا۔
مزید پڑھیں؛ تحریک انصاف نے نگران پنجاب حکومت سے متعلق خدشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
