عمران خان کے ساتھ عوام اور عوام کی طاقت ہے، تیمور جھگڑا
تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ عوام اور عوام کی طاقت ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما تیمور جھگڑا نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، ملک دیوالیہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، آئین اور قانون خطرے میں ہے جبکہ ان کو عمران خان کی گرفتاری کی فکر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کسی نہ کسی طریقے سے عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے، چوروں کا ٹولہ عمران خان کو گرفتار کرکے ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ تحریک انصاف کو اپنی کارکردگی اور منشور پر بھروسہ ہے، تیمور جھگڑا
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نہ عمران خان کو گرفتار کر سکتی ہے اور نہ کوشش کریں۔
تحریک انصاف کے رہنما تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن ڈرنے والے نہیں، عمران خان کے ساتھ عوام اور عوام کی طاقت ہے، اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو عوام کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
