Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات، الیکشن کمیشن کی ضلعی انتظامیہ سے ڈی آر اوز اور اے آر اوز کی فہرست طلب

Now Reading:

عام انتخابات، الیکشن کمیشن کی ضلعی انتظامیہ سے ڈی آر اوز اور اے آر اوز کی فہرست طلب
الیکشن کمیشن

پنجاب میں انتخابات کیلئے آراوز، ڈی آر اوز اور اے آر اوز تعینات

عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ سے ڈی آر اوز اور اے آر اوز کی فہرست مانگ لی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے 40 ماسٹر ٹرینرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماسٹر ٹرینرز کو الیکشن کمیشن کے سینئر افسران الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ٹریننگ دیں گے اور ماسٹر ٹرینرز ٹریننگ حاصل کر کے فیلڈ میں جا کر ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کو ٹریننگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن کمیشن کا انتخابات کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ

Advertisement

اس کے علاوہ انتخابی افسران کی ٹریننگ 3 سے 4 روز میں مکمل کر لی جائے گی اور ٹریننگ کے بعد انتخابی عملے کی ٹریننگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز سے انتخابی عملے کی فہرست بھی مانگ لی ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع

دوسری جانب خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں اپنے نمائندوں کے ذریعے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو درخواستیں دیں، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 216 کے تحت درخواستیں جمع کرائی جائیں۔

Advertisement
Advertisement

ترجمان کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان کے حصول کیلئے 8 مارچ تک درخواست جمع کرائی جائے، الیکشن ایکٹ سیکشن 206 کے تحت درخواست کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کرایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم دیا، عدالتِ عظمٰی نے سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا کے پی اور پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر