
پیمرا کی جانب سے سیاسی جماعت کی ریلیوں کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے صرف ایک دن ے لئے تمام سیاسی جماعت کی ریلیوں کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پیمرا
پیمرا کی جانب سے جاری کئے جانے والے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس اردگردسمیت کسی بھی سیاسی جماعت کی نکالے جانے والی ریلی جلسے جلوس کی لائیو کوریج پر پابندی ہوگی۔
اس کے علاوہ عمران خان سمیت کسی بھی ریلی کی کوریج پر پابندی آج کے لئے ہوگی۔
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان پر پیمرا کی کوریج پر پابندی ختم کردی تھی جس کے بعد پیمرا کا کسی بھی جلسہ جلوس ریلی پر آج کے لئے پابندی لگانا سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News