
پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے میں کتنا نقصان ہوا؟
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو روز قبل ہونے والے جلسے میں لاہور کے گریٹر اقبال پارک کو ایک کروڑ 20 لاکھ کا نقصان ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارکس ایند ہارٹیکلچر اتھارٹی ( پی ایچ اے) لاہور انتظامیہ کی جانب سے پارک کو پہنچے والے نقصان کا سروے مکمل کر لیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے کے باعث پارک کو ایک کروڑ 20 لاکھ کا نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے لئے آنے والے افراد نے قیمتی پودے تباہ کر دیے، لاہور پارکس کے گیت کے جنگلے تباہ کر دیے اور تالے بھی توڑ دیے۔
تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے کے لئے 120 فٹ لمبا اور 19 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا تھا، چھ ایکڑ پر کرسیاں لگائی تھیں جن کی تعداد تقریباً دس ہزار تھی۔
پنجاب کی نگران حکومت نے تحریک انصاف کے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے شہر کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا تھا۔
اس کے علاوہ میٹرو بس سروس بھی محدود کر دی گئی، ریلوے اسٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے راستے بند رکھے گئے، شاہ عالم مارکیٹ چوک، بانساں والا بازار چوک پر بھی دونوں اطراف کنٹینرز لگا دیے گئے۔
دوسری جانب جلسے کے پیش نظر مختلف شہروں میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور اس دوران متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا، پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ پولیس اور انتظامیہ کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود جلسہ ضرور ہوگا۔
بعدازاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کے روز کہا کہ حکومت کی جانب سے جلسہ گاہ کی طرف جانے والے راستوں کی ناکہ بندی اور ان کی پارٹی کے 2000 کارکنوں کو گرفتار کرنے کے باوجود لاہور کے لوگ پی ٹی آئی کا چھٹا مینار بنانے کے لیے بڑی تعداد میں آئے۔ پاکستان کا جلسہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدمعاشوں کی لاہور کو بند کرنے اور ہمارے 2000 کارکنوں کو گرفتار کرنے کے باوجود، لاہور کے لوگ ہمارے چھٹے مینار پاکستان کے جلسے کو شاندار کامیاب بنانے کے لیے بڑی تعداد میں آئے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میں خاص طور پر اپنے لاہوریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دوبارہ مایوس نہیں کیا، آپ پر فخر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News