
ملک بھر میں بارشوں کے نئے سسٹم کی انٹری کی پیش گوئی کردی گئی ہے جس دوران موسلادھار بارشوں سمیت ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہر 28 مارچ سے ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 29 مارچ کو بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی اور 31 مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جروی ابر آلود رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ اس سسٹم کے زیر اثر 29 تا 30 مارچ سندھ بھر میں بارشوں کا امکان ہے جس دوران میرپور ، سجاول ،حیدراباد ، کراچی و دیگر میں درمیانی تا ہلکی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی بھی چل سکتی ہے جبکہکچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جیکںب آباد ،شہداد کوٹ ، لاڑکانہ ، شکار پور ،دادو ، سکھر ،خیر پور میں تیز تا درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمایت کا کہنا ہے کہ کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News