Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کیخلاف کریک ڈاؤن، کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

Now Reading:

تحریک انصاف کیخلاف کریک ڈاؤن، کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری
تحریک انصاف

تحریک انصاف کیخلاف کریک ڈاؤن، کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

مینار پاکستان کے مقام پر سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کے اعلان کردہ جلسے کو ناکام بنانے اور عوام کو شرکت کے روکنے کے لئے نگراں پنجاب حکومت اپنے محاذ پر سرگرم ہے۔

اس مقصد کے تحت پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا اور اب تک 1100 سے زائد  کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

 پولیس نے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب میاں شکیل پر بھی چھاپہ ماراپولیس نے سیالکوٹ میں وزیراعظم کے سابق مشیر خصوصی عثمان ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم ان کے گھر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں گرفتار نہیں کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی نگران حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی

پولیس نے چوہدری الیاس، میاں عرفان، ساجد بٹ، غلام حیدر اور دیگر سمیت پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق حکام نے سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے 165 ارکان کو پکڑ لیا ہے۔

پولیس پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مار رہی ہے۔

وہاڑی ضلع بھر میں پولیس کا پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن، 25 سے زائد گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ سرگودھا کی تحصیل سلانوالی میں بھی رات گئے پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے 5 رہنماؤں کو گرفتار کرلیا  گیا ہے۔

حافظ آباد سے 12 کارکنان کی گرفتاریاں سامنے آ سکیں ،زیادہ تر کارکنان جلسہ میں شامل ہونے کے لئے بروقت پولیس کو جل دیکر فرار ہوگئے تھے۔

پتوکی میں پولیس نے پی ٹی آئی کے 15 کے قریب کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ ساہیوال ضلع بھر میں پولیس کا پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کے گھروں پر چھاپے، 3 کارکنان گرفتار  کئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر