
وزیرِ اعظم کا صدر مملکت کو مزاج پرسی کیلئے ٹیلی فون
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے معروف اداکار قوی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے معروف اداکار قوی خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم فنکار سے محروم ہوگیا۔
صدر مملکت نے مرحوم کے لواحقین سے بھی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فن کے لیے مرحوم کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا قوی خان کی وفات کو ناقابل تلافی نقصان قرار
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی معروف فنکار محمد قوی خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں قوی خان کی وفات کو فن کے شعبے کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: قوی خان کی رحلت کے بارے میں جان کر رنجیدہ ہوں، عمران خان
بعدازاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی معروف اداکار قوی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور ریڈیو، ٹیلی وژن اور فلم کے اداکار قوی خان کینڈا میں انتقال کر گئے ہیں۔
قوی خان کی طبعیت ان دنوں ناساز تھی اور طبعیت کی ناسازی کے سبب علاج کی غرض سے کینڈا گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف اداکار قوی خان انتقال کرگئے
یاد رہے کہ قوی خان کا شمار پاکستان کے ان عظیم اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے شوبز انڈسٹری پر اپنی صلاحیتوں کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
80 کی دہائی میں قوی خان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا بعد ازاں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی سرفراز کیا گیا تھا۔
محمد قوی خان پی ٹی وی ایوارڈ اور ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے لائف اچیومنٹ ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News