Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی آواز کوئی بند نہیں کر سکتا، حماد اظہر

Now Reading:

عمران خان کی آواز کوئی بند نہیں کر سکتا، حماد اظہر
حماد اظہر

عمران خان کی آواز کوئی بند نہیں کر سکتا، حماد اظہر

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی آواز کوئی بند نہیں کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کچھ اوزار ہیں جن سے جمہوریت پر شب خون مارا جاتا ہے، میڈیا بلیک آؤٹ، جھوٹے پرچے، برہنہ کر کے مارنا یہ سب ڈرانے کے طریقے ہیں جبکہ سڑکوں پر درجہ حرارت کا انکو اندازہ نہیں ہے، عمران خان کی آواز اب کوئی مائی کا لال بند نہیں کر سکتا اب ہم ہر گلی میں سکرینیں لگا دینگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب غیر قانونی ہے کورٹ کا واضع حکم ہے کہ کسی سیاسی شخصیت کی آواز بند نہیں کی جا سکتی ہے، سارے چینل ایک جیسے نہیں ہوتے جیسے ایک چینل شریف خاندان نے رکھا ہوا ہے، سب چینل گھر کے چینل تو نہیں بن سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول اور مریم کے پاس بولنے کو بھی کچھ نہیں ہے اور ان کی کوئی سنتا بھی نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی گاڑی بمب اور بلٹ پروف ہے اور خان صاحب گاڑی سے باہر نہیں نکلیں گے، خان صاحب سارے کیسز میں ہر جگہ تو پیش نہیں ہو سکتے، ہم ڈی سی لاہور سے درخواست کرینگے کہ فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم حکومت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، حماد اظہر

حماد اظہر نے کہا کہ وسیع ترین اصلاحات آئیں گی ہر سطح پر معاشی بھی انتظامی بھی، ہمیں یا کوئی بھی آئے آئی ایم ایف تو جانا ہوگا مگر وہ حل نہیں ہے حل اصلاحات ہیں جو بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ سب سے چھوٹا پیادہ ہے اصل محرکات پیچھے ہوتے ہیں، کب سے معاملہ چل رہا ہے حمزہ کی جعلی حکومت بنائی گئی وہ ہم نے چھینی اور انہوں نے 9 کم اکثریت والے حلقے چنے وہ بھی ہم جیتے پھر چوہدریوں کو پیچھے کروانے کی کوشش کی گئی جبکہ کسی بھی سازش میں یہ کامیاب نہیں ہو ئے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان کی جمہوریت، عدلیہ اور معیشت خطرے میں ہے ،حماد اظہر

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے تو آچکے ہیں صوبوں میں تو الیکشن ہونگے جبکہ وفاقی حکومت بھی ان سے چل نہیں رہی ہے، بنتا تو یہی ہے کہ عام انتخابات کی جانب جایا جائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر