
پی ٹی آئی ورکر کی مبینہ ہلاکت، پنجاب پولیس کی 2 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل
لاہور: زمان پارک میں پی ٹی آئی ریلی کے دوران ورکر کی مبینہ ہلاکت کے معاملے پر پنجاب پولیس نے 2 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق انکوائری کمیٹی میں دو پولیس افسران واقعے کی تحقیقات کریں گے، جن میں ڈی آئی جی ایلیٹ فورس صادق علی اور ایس ایس پی عمران کشور شامل ہیں۔
انکوائری ٹیم گواہوں کے بیان لے گی، واقعے کی سی سی وی فوٹیج اور ویڈیو کلپ پر مشتمل رپورٹ 3 دن میں آئی جی پنجاب کو پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ اور تشدد کے باعث پاکستان تحریک انصاف کا کارکن علی بلال عرف ضل شاہ شہید ہوگیا تھا۔
پی ٹی آئی کارکن علی بلال محمدی پارک، جہانگیر ٹاؤن لاہور کا رہائشی تھا اور کل پی ٹی آئی کی ریلی میں شریک تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کی شدید شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن شہید
پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ پولیس کے تصادم میں کارکن کے سر پر ڈنڈے مارے گئے جس سے وہ زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔
بعدزاں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے ہنگامہ آرائی میں مبینہ طور پر ہلاکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال العروف ضل شاہ کی مبینہ پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے خلاف درخواست جمع کروا دی گئی۔
تھانہ ریس کورس میں جمع کروائی گئی درخواست میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان، سی۔ سی۔ پی۔ او بلال صدیق کمیانہ اور سب انسپکٹر ریحان سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا۔
خیال رہے کہ علی بلال عرف ظل شاہ کے والد کی جانب سے تھانہ ریس کورس میں جمع کرائی گئی درخواست پر تاحال مقدمہ درج نہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News