
پاک بحریہ کا آپریشن، سمندر سے 4 ارب کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی آپریشن کے دوران 280 کلو گرام کرسٹل آئس ضبط کی۔
ترجمان نے بتایا کہ ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریبا 4ارب روپے سے زائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، نیول چیف کا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے جانے والے اسمگلرز اور ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید کارروائی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کردی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ اور کسٹمز کا سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News