Advertisement
Advertisement
Advertisement

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ نادرا کا اہم اعلان

Now Reading:

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ نادرا کا اہم اعلان
شناختی کارڈ

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ نادرا کا اہم اعلان

نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کہنا ہے کہ جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے صارفین شناختی دستاویزات بنوانے کے مراحل مکمل کر کے اپنے گھر پر منگوا سکتے ہیں۔

 چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نئی پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں دستاویزات کی شناخت کا نظام اور بایومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی شامل ہے، جن کی بدولت آپ شناختی دستاویزات بنوانے کی کارروائی میں پیش آنے والے تمام مراحل اپنے موبائل فون کے ذریعے ہی مکمل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صارفین ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرسکتے ہیں، تصویر اور فنگر پرنٹس بنا سکتے ہیں اور ڈیجیٹل دستخط بھی آن لائن درخواست میں شامل کرسکتے ہیں۔

طارق ملک نے کہا کہ یہ جدت آمیز اقدام خدمات میں بہتری کے ذریعے ڈیجیٹل پاکستان کے مقاصد کے حصول میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا، یہ موبائل ایپ تمام پاکستانی شہریوں کیلئے بے پناہ سہولت کا باعث بنے گی۔

Advertisement

چیئرمین نادرا نے کہا کہ اس ایپ کی تیاری میں ”کنٹیکٹ لیس ٹیکنالوجی“ کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی بدولت شہری اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوا کر جدید ڈیجیٹل سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری اس ایپ میں دیئے گئے سروے کے ذریعے ہمیں اپنی مفید آراء سے ضرور آگاہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر